ECP،آئی جی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تبدیل کرنے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاروں ممبران کمیشن شریک ہوئے۔اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسران کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ نے امن و امان سے متعلق انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست کی ۔کمیشن اجلاس میں آئی بی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس اور ڈی سی اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے لا ء ونگ کو اس ضمن میں ہدایات جار۔ الیکشن کمیشن نے بارہا دونوں اعلی افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کیے ۔نگران وزیراعظم نے بھی دونوں افسران کی تبدیلی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے پینل مانگا تھا۔