پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس، الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی

31 دسمبر ، 2023

پشاور(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔ پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے پر خصوصی 2 رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔ درخواست میں پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کے لیے ڈویژن بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بینچ بناکر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیاجائے۔