لاہور(خصوصی نمائندہ ،نیوز ایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف،صدر شہباز شریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ن لیگ ایک خاندان کی طرح ہے سب مل کر چلیں گے اور ایک ٹیم کی طرح ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،نوازشریف نے کہا کہ آپ کی سب باتیں میرے دل میں اتری ہیں، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کام کرکے پراجیکٹ مکمل کرائے، یہ کوئی معمولی خدمت نہیں ہے، شہبازشریف نے مشکل حالات کا صبر کے ساتھ سامنا کیا،ملک کو اکنامک خطرے سے بچایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کیا تو وزیراعظم نواز شریف ہونگے میں ایک ورکر کے طور پر آپ کے ساتھ کام کروں گا میری سیاست آپ کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور آپ کیساتھ ہی ختم ہوگی، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کی سرپرستی میں کام کیا ۔ مشکل دور میں اپنی والدہ کی طرح جدوجہد اور مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی۔ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد کچھ کہنا نہیں بنتا، کسی بھی عہدے سے زیادہ انکل کے الفاظ میرے لئے اثاثہ ہیں، نوازشریف نے میڈیا کے حوالے سے مجھے ٹاسک دیا تھا، ان کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہوگئے، اب میری ذمہ داری پوری ہوگئی ہے۔2011ء سے لیکر آج تک کوئی الیکشن نہیں لڑا، پارٹی جو بھی حکم دے گی سر آنکھوں پر، حمزہ کے ساتھ بھائیوں والا بڑا اچھا تعلق ہے، ان کے ساتھ مل کر چلوں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز ، حمزہ شہباز اور ہم سب کی سیاست کا حوالہ نواز شریف ہیں ۔ مریم اور حمزہ نے انفرادی طو رپر اپنا مقام بنایا ، وہ مزاحمت کی علامت بن گئے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ماضی قابل فخر ہے ،ہم نے با عزت اور با وقار طریقے سے جو مزاحمت ،جدوجہد اورخدمت کی وہ ملک و قوم کے لئے قابل قدر ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا ہے ۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی شکل میں ن لیگ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے جنہوں نے اپنی جدوجہد اورخدمت سے پارٹی کو آگے لیکر چلنے کی مثال قائم کی ہے ،اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پارٹی کیلئے خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا۔
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس:...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
اسلام آباد امریکہ ایران تنازع کے باعث توانائی کا بڑا بحران؛ خام تیل 87 ڈالر کا ہو گیا، ڈبلیو ٹی آئی 80 ڈالر فی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
راولپنڈی عدالت نے ماجد ستی قتل کیس میں تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...