اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اسکروٹنی کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لال چند ملہی اور شنیلا رتھ کے وکلا، تجویز و تائید کنندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ ریٹرننگ افسر فرید اللہ آفریدی نے تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کی اسکروٹنی سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نے جواب میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں ہے۔ آپکے امیدواروں کی ابھی اسکروٹنی نہیں کی جا سکتی۔ دونوں امیدواروں کے وکلا نے اسکروٹنی کرنے اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ریٹرننگ افسر نے جواب دیا اسکروٹنی کا وقت 13 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے، 13 جنوری کو اسکروٹنی کر لیں گے۔ بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے ہدایات موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق لال چند ملہی اور شنیلا رتھ کے وکلا، تجویز و تائید کنندگان بغیر سکروٹنی کرائے واپس لوٹ گئے۔
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس:...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
اسلام آباد امریکہ ایران تنازع کے باعث توانائی کا بڑا بحران؛ خام تیل 87 ڈالر کا ہو گیا، ڈبلیو ٹی آئی 80 ڈالر فی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
راولپنڈی عدالت نے ماجد ستی قتل کیس میں تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...