اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) کویت 1450؍ میگاواٹ غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (جی بی ایچ پی) میں 30؍ فیصد شیئرز خریدے گا۔ انرٹیک کویت کی سرکاری کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔ اور واپڈا کا حصص کی منتقلی میں ہموار کردار کےلیے مشاورتی کردار ہوگا۔ حکومت چاہتی ہے کہ شیئرز کی فروخت کے ذریعہ 80؍ کروڑ 90؍ لاکھ ڈالرز حاصل کرنا چاہتی ہے۔ حاصل ہونے والی رقم دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ وزارت آبی وسائل میں ایک سینئر افسرکا کہنا ہے کہ انرٹیک غازی بروتھا ہائیڈرو پروجیکٹ کی قانونی اور تیکنیکی امور کا جائزہ لے گی۔ پاکستان اور کویت نے گزشتہ 29؍ نومبر کو اربوں ڈالرز کی مختلف مفاہمت کی یادداشتوںپر دستخط کئے جن میں فوڈسیکورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ معدنی صنعت کی سپورٹ میں مائننگ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زون قائم ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی کویت میں دستخطوں کی تقریب میں موجود رہے۔ پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلیے ساڑھے تین ارب ڈالرز مالی خلا پر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔ اس مالی خلا کو پر کرنے پر اسلامی ترقیاتی بینک، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ایس آئی ایف سی کے گزشتہ 30؍ نومبر کو اجلاس ہوا جس میں مالی اعانت کے لیے ایشیائی اور اسلامی ترقیاتی بینکوں سے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے ہنوز آمادگی کا اظہار نہیں ہوا تاہم غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے حبیب بینک اور ای وائی (ارنسٹ نیڈنگ) ممکنہ سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس:...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا...
کراچی پرنٹ میڈیا کے مسائل، وزارت اطلاعات اور APNS نمائندوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
اسلام آباد امریکہ ایران تنازع کے باعث توانائی کا بڑا بحران؛ خام تیل 87 ڈالر کا ہو گیا، ڈبلیو ٹی آئی 80 ڈالر فی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
راولپنڈی عدالت نے ماجد ستی قتل کیس میں تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...