جنوبی پنجاب ، انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل

31 دسمبر ، 2023
ملتان (سٹاف رپورٹر‘نمائندگان جنگ)جنوبی پنجاب میں بھی انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل، ،ملتان کے چھ قومی اور 12 صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا، ریٹرننگ افیسرز نے کاغذات نامزدگی کے مسترد اور منظور کیے جانے کی فہرستیں آویزاں کر دیں، شاہ محمود قریشی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے 91 ہزار روپے ادا کرنے ہیں جو انہوں نے ادا نہیں کیے جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں اسی طرح شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں تھے انہوں نے بیان حلفی اور اپنے دستخط میں جعل سازی کی ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں جس پر ریٹرننگ افیسر نے مد مقابل امیدوار نوید الحق ارائیں کے اعتزاضات منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ان کے صاحبزادے زین قریشی ان کی صاحبزادی مہربانو قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جبکہ این اے 151 میں بھی شاہ محمود قریشی، مہربانو قریشی اور زین قریشی کے تجویز اور تائید کنندہ پیش نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے جب کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل مہر ضمیر کا کہنا تھا کہ ان کے تجویز اور تائید کنندہ کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے جس کی وجہ سے وہ ریٹرننگ افیسر کے سامنے پیش نہیں ہو سکے، این اے 152 سے سابق ایم این اے ابراہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے۔ساسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، پاکستان استحکام پارٹی کے چیرمین جہانگیر خان ترین ، سینیٹر رانا محمود الحسن ، اور سابق مشیر وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر ، سید علی موسی گیلانی ، جاوید علی شاہ ، سید عبدالقادر گیلانی کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا گیا ۔ ڈیرہ غازی خان کی زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی عدم حاضری کے باعث خارج کردیئے گئے پی ٹی آئی کے ملک محمد عامر ڈوگر ، مخدوم جاوید ہاشمی‘ جہانگیر خان ترین بیرسٹر تیمور مہے کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ عون عباس بپی‘ احمد حسین ڈیہڑ‘ سکندر حیات بوسن‘ شیخ طارق رشید کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے بعد منظور کرلئے گئے جبکہ جاوید اخترانصاری ، رانا محمود الحسن ،، عبدالوحید آرائیں سمیت 21 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے ۔ضلع کوٹ ادوکی 2قومی اور 3صوبائی اسمبلیوں کے لئے 150 امیدواروں میں سے 9امیدواروں حلقہ این اے 179این اے,180پی پی 278سےپاکستان تحریک انصاف کے شبیرعلی قریشی،حلقہ این اے 179سے مسز خالدہ محسن قریشی،این اے 180سے سابق گورنرملک غلام مصطفی کھرانکی اہلیہ عیونیہ غلام مصطفی کھر,فیاض چھجڑا،حلقہ پی پی 278سے زاہد اجمل کے کاغذات مستردکردیے گئے،حلقہ پی پی 277سے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ کے کاغذات بھی مسترد کردیے گیے۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے ک جن ایف آئی آر کا ذکر کیا گیا ہے ان سب میں ضمانت کروا چکا ہوں،صرف پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات ہی پورے ملک میں مسترد کئے جا رہے ہیں۔شجاع آباد این اے 152 کے ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدواروں ابراہیم خان‘ عرفان شوکت اور عمران شوکت کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں اور سرکاری اداروں کے نادہندہ بھی ہیں۔ میاں ایاز بودلہ ایڈووکیٹ کے کاغذات منظور کر لئے ہیں۔ این اے 152 میں پیپلزپارٹی کے سید عبدالقادر گیلانی اور مسلم لیگ نواز کے رانا اعجاز نون, سید جاوید علی شاہ , رانا محمود الحسن سمیت 15 امیدواروں کے کاغذات پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔لودھراں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سمیت 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے گذشتہ روز 30 دسمبر کو این اے 154 کے ریٹرننگ آفسر عامر نذیر کھچی نے پی ٹی آئی کے دو امیدواروں سابق ایم این اے اختر خان کانجو اور نواب امان اللہ سمیت محمد زبیر اور محمد رضا شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو ان کی والدہ امتیاز بیگم اجمل خان کانجو،رانا فراز نون، رانا افضل نون، پیپلزپارٹی کے امداد اللہ عباسی،سہیل کانجو،ظفر اقبال،عرفان احمد اور عصمت بی بی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیئے ہیں این اے 155 سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین مسلم لیگ ن کےصدیق بلوچ ،پی ٹی آئی کے سابق ایم این محمد اقبال شاہ ان کے بیٹے سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ،مدثر جہانزیب شاہ تحریک لبیک پاکستان کے رانا محمد رفیق، پیپلزپارٹی کے شاہ نواز، جمعیت علمائے اسلام کے ضیاالرحمان تمیمی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ساجد اقبال،سرائیکی ڈیموکریٹک الائنس کے سلیم عباس، محمد اکرم قیصر، محمد قاسم، غلام مصطفیٰ، وسیم احمد، احمد دین ملک کے کاغذات منظور کرلیے جبکہ نفیس مراد مئیوکو سرکاری محکمے کا نادہندہ ہونے پر کاغذات مسترد کردئیے ہیں صوبائی حلقے پی پی 225سے کل 19 امیدواروں جن میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو ،سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، سابق ایم پی اے پیرزادہ محمد جہانگیر بھٹہ، طاہر حسین خان ،محمد رزاق، محمد سلیم اختر، سردار عاشق حسین بلوچ ،عمران حبیب بھٹہ، کلیم حسن، علی حسن ،نادرا حیات اللہ ،آفتاب علی بابر، محمد مبین، ممتاز حسین بلوچ ،شازیہ حیات ترین، انتظار احمد عطاری ،محمد یوسف ،رب نواز خان اور وسیم عباس کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں پی پی 226 لودھراں 2 سے اسفند یار خان اور محمد حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے باقی امیدواروں امداد اللہ عباسی، ساجد محمود ،محمد اجمل کانجو، عاشق محمد خان ،رضی اللہ خان ،رانا محمد احسان ،سہیل خورشید خان کانجو ،حسنین نواز جوئیہ، ارشد اقبال ، رانا محمد شاہد اقبال، محمد حامد اقبال، شاہ محمد جوئیہ، ملک احمد نواز ،محمد عمر سرور لودھی، سمیع اللہ خان، محمد بلال ، عبدالمجید طاہر، عرفان احمد ،محمود نواز جوئیہ،رانا محمد فراز نون ،رانا محمد افضل نون ،رانا سہیل نون ،شگفتہ یاسمین، محمد آصف ،محمود الرحمن کے کاغذات منظور کرلیے ہیں ہیں پی پی 227 سے پی ٹی آئی کے نواب امان اللہ خان اور رضائے شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین، محمد صدیق خان بلوچ، محمد زبیر خان بلوچ، محمد عمیر خان بلوچ ،طاہر احمد ،محمد اشرف ،محمد صدیق ،شاہنواز ،ملک شاہنواز، محمد فیصل ،احمد دین ملک، محمد عباس ،محمد اکبر، محمد اسلم خان ،خضر اقبال، ملک فیاض احمد، ثاقب رشید، مدثر اعظم چوہدری، سجاد حسین ،محمد طارق محمود، محمد عباس، محمد افضل اور ارشاد عباس کے کاغزات منظور کرلیے گئے ہیں جبکہ پی پی 228 سے مسکین احمد اور نفیس مراد مئیو کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے دیگر 22 امیدواروں سید محمد رفیع الدین ،کیپٹن ریٹائرڈ عزت جاوید ،نذیر خان بلوچ ،احمد خان بلوچ ،عامر اقبال شاہ، مدثر جہاں زیب ،عابد حسین، بابر زمان، سید محمد ارشد علی ،محمد لقمان ، شاہ نواز، محمد بلال، غلام مصطفی ،محمد اقبال شاہ، عامر سہیل، محمد فرحان ،حافظ عبدالشکور ،بختاور بی بی وغیرہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔کبیر والا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 پر 17 امیدواروں میں سے 15 امیدواروں کے ،پی پی 205 پر 14 امیدواروں میں 14 کے اور پی پی 212 پر 24 امیدواروں میں سے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ، تفصیل کے مطابق این اے 144 پر سید فخر امام ،بیرسٹر رضا حیات ہراج،سید عابد امام،مخدوم سید مختار حسین شاہ ،عبد الخالق رحمانی، ملک محمد اشرف تھہیم،منظور حسین،محمد زمان لنگڑیال،سید محمد مرتضی حسین،عامر رضا،محمد احسن،عبد الروف،راناعرفان احمد،محمد مشتاق،راؤ سلطان احمد کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے بعد منظور کرلیے گئے جبکہ سردار شہباز احمد خان سیال اور عبد المجید انور کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ۔پی پی 212 سے سید حسین جہانیاں گردیزی،بیرسٹر اصغر حیات ہراج ، راؤ نعمان جبار ،ملک محمد اشرف ،سید علی دوست گردیزی ،راؤ احتشام الحق،عزیز احمد خان پنیاں ،سردار مظفر محمود خان سیال،سردار غلام مرتضیٰ خان سیال ،محمد ارشد سنگاہ ،روبینہ عباس گردیزی ،حامد عباس گردیزی ،محمد احمد انور رانا عرفان احمد ،محمد ریاض محمد عمران،محمد احسن ،اختر حسین
معاویہ ،فیصل یحیی حیات ،زبید الحق ،راؤ فرمان علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ سردار شہباز احمد خان سیال ،محمد ناہید دھرالہ اور گلفام شریف کے کاغذات مسترد کردئیے گئے۔پی پی 205 سے ڈاکٹر خاور علی شاہ، اکبر حیات ہراج، سید محمد مرتضی حسین محمد عبد اللہ نواز مرالی ،سید علی اکبر شاہ، سید رضا عباس شاہ ،عمران افتخار ہراج ،شہباز حسین ،محمد سہیل اسلم، وسیم عباس ،قمر عباس،ظہور احمد ،محمد احسن ،سعید احمد سرگانہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔وہاڑی میں قومی اسمبلی حلقہ نمبر158 کے ریٹرننگ آفیسر طیب خان نے تین امیدواروں میاں عمران عقیل دولتانہ،سابق ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ان کے بھائی زاہد اقبال چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد جب کہ 16 امیدواروں آفتاب احمد خان کھچی،بیگم تہمینہ دولتانہ، سلمی بی بی،سید محمد اسماعیل شاہ،سید جاوید حسین شاہ،راؤ صغیر احمد ،غلام سرور خان کھچی،طاہر انور واہلہ،میاں محمد ثاقب خورشید،کاشف مشتاق بھابھہ،غیور اسلم مجیب،محمد عارف،رانا محمد ساجد،کامران ارشاد اور محمد نوید،میاں نیرب خورشید کے درست قرار دیتے ہوے منظور کرلیے گئے۔ پی پی 233 کے آر او چودھری محمد انور نےپی پی 17 امیدواروں رانا فرمان کوثر،محمد صادق،محمد ندیم عبداللہ،راؤ شیراز رضا،رائے مدثر ظہور،رانا فخرالاسلام،رائے ظہور حسین کھرل،رانا محمد ساجد، بابر منظور دوگل،رابعہ اعجاز حسین شاہ،میاں ثاقب خورشید،میاں نیرب خورشید، چودھری احسان الحق تارڑ، چودھری اشفاق حسین،بلال اکبر بھٹی،لیاقت سکندر،عبدالحمید بھٹی کے کاغذات منظور کر لیے گئے اس حلقہ میں کسی امیدوار کے کاغذات مسترد نہیں کیے گئے پی پی 234 میں آر او میاں علی صابر نے دو امیدواروں طاہر اقبال چودھری،زاہد اقبال چودھری کے کاغذات مسترد کرکے 19امیدواروں خضر حیات،ریاض احمد،سلمان علی بھابھہ،سید آغاز حسین شاہ،طاہر حیدر خان کھچی،شاہد محمود،عرفان احمدخان،فیصل نوازخان،محمد اشفاق،محمدخان کھچی،رانا محمد ساجد، محمد سلیم نواز،محمد عرفان اقبال،محمد ندیم اختر،محمد نعیم اختر خان، محمد عارف،میاں ذیشان نواز،میاں ماجد نواز،وارث علی یاسر کے منظور کر لیے گئے۔،خانیوال کے متعدد حلقوں سے تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، پی ٹی آئی کے قومی حلقہ 145 سے امیدوار کرنل ریٹائرڈ عابد کھگہ، صوبائی حلقہ 209 سے فیصل خان نیازی اور خاتون امیدوار شاھدہ احمد ملکہ اور صوبائی حلقہ 210 کے امیدوار چوھدری خالد جاوید ارائیں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، حلقہ این اے 145 سے کل 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، ان میں سے ایک کرنل ریٹائرڈ عابد کھگہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ آزاد امیدوار لطیفاں بی بی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے، دوسری جانب آزاد امیدواروں سابق ضلع ناظم سردار احمد یار ہراج، سابق وفاقی وزیر سردار حامد یار ہراج، پیپلز پارٹی کے رانا عبدالرحمان، مسلم لیگ ن کے محمد خان ڈاہا، پی پی کے ڈاکٹر وقار خان ڈاہا، آزاد ہمایوں خان سمیت 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، صوبائی حلقہ پی پی 211 کے تمام امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،حلقہ پی پی 211 سے 27 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے، پی پی 211 سے سابق ایم پی اے اور ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم حنیف، پی پی کے ضلعی صدر میر سید واثق،آزاد ہمایوں خان، پی پی کےمسعود مجیدڈاھا،آزاد عمران پرویز دھول،تحریک انصاف کےوزیر اقبال نیازی، تحریک انصاف کےشیخ محمد علی کے کاغذات منظور کر لئے، اسی طرح حلقہ پی پی 206 خانیوال سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، دو امیدواروں تحریک انصاف کے کرنل ریٹائرڈ عابد محمود کھگہ اور آزاد محمد صدیق کے کاغذات مسترد ہوگئے جب کہ اٹھارہ امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے جن میں سردار احمد یار ہراج ،چوھدری اسامہ فضل، چوہدری فضل الرحمان، سردار حامد یار ہراج، رانا محمد عبید افضل،سید حسنین شاہ، سردار نامدار علی سہو،سردار وہاب سلطان، چوھدری ارشد،نیلم شہزادی شامل ہیں، صوبائی حلقہ پی پی 209 سے تحریک انصاف کے دو امیدواروں فیصل خان نیازی اور شاھدہ احمد ملکہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے جب کہ چوھدری ضیاءالرحمان، پیر جمیل شاہ،ھمایوں خان، عمران پرویز دھول،رائو عارف ،ایاز خان نیازی،عبدالعلیم خان،محمد ابوبکر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،، کہروڑپکا کے حلقہ این اے 154 سے 14 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، سکروٹنی کے عمل کے دوران سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے امیدوار اختر کانجو اور سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان کے کاغذات کو اعتراض لگا کر مسترد کر دیا گیا ہے جب کہ دس امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے، کہروڑ پکا کے حلقہ پی پی 226میں دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، ایک امیدوار کم عمر جب کہ دوسرا تنخواہ دار ہےا نواب عرفان خان ،نواب رضی اللہ ،رانا شاہد اقبال، محمد حامد اقبال، رانا سہیل نون، رانا محمد شاہد اقبال، شگفتہ یاسمین، شاہ محمد جوئیہ، ساجد محمود، رانا فراز نون، رانا محمدافضل نون، امداد اللہ عباسی، عاشق جوئیہ ،ارشد اقبال ،ملک احمد نواز ،عمر سرور خان لودھی ،سمیع اللہ خان ،محمد بلال ،عبدالمجید طاہر ،محمود نواز جوئیہ ،محمد آصف ،محمد بن عبدالرحمان اور سہیل کانجوکے کاغذات منظور کر لیے گئے، سردار فیض الحسن چانڈیہ نامی شہری کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا شہری کی جانب سے جمشید دستی کی تعلیمی ڈگریوں،کریمنل ریکارڈ اور خود نہ پیش ہونے پر اعتراض دائر کیا گیا تھا جس پر ریٹرننگ آفیسر عابدہ فرید نے جمشید دستی کی ایف اے کی سند طلب کی، ریٹرننگ آفیسر فریقین کے وکلاء کے قانونی دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے تحریک انصاف کے روپوش رہنماء جمشید دستی اور انکی اہلیہ نازیہ کے کاغذات نامزدگی این اے 175 اور این اے 176 سے مسترد کردئیے گئے جبکہ جمشید دستی کے بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 176 سے مسترد کردئیے گئے اسی طرح این اے 176 سے تحریک انصاف کے سابق صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نوابزادہ محمد احمد خان اور انکی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں، مظفرگڑھ شہر کے صوبائی حلقے پی پی 268 سے تحریک انصاف کے امیدوار جام محمد یونس ممبر پنجاب بار کونسل کو ایک مقدمے میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں،این اے 180 سے تحریک انصاف کے روپوش رہنماء سابق وزیرمملکت شبیر علی قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئےمیاں چنوں کے حلقے این اے 146 سے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، ایک کے مسترد، این اے 146 سے پی ٹی آئی کے پیر ظہور حسین قریشی، ن لیگ کے پیر محمد اسلم بودلہ سمیت 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جب کہ آزاد امیدوار عمران شاہ کھگہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، پی پی 207 سے 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،3 کے مسترد، پی ٹی آئی کے پیر علی عباس شاہ ، ن لیگ کے عامر حیات ہراج سمیت 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ،تین امیدواروں عمران شاہ کھگہ ، مشتاق شاہ کھگہ اور سید مدثر گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، عمران شاہ کگھہ اور مشتاق شاہ دکگھہ دونوں پر تھانہ تلمبہ میں ایف آئی آر درج ہے جب کہ مدثر شاہ گیلانی سکروٹنی کے لیے پیش نہیں ہوئے، حلقہ پی پی 208 سے 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے، ن لیگ کے رانا بابر حسین ، پی ٹی آئی کے چوہدری جمشید شوکت سمیت 20 امیدواران کےکاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، میلسی کے حلقہ این اے 159 سے پی ٹی آئی کے امیدوار سلمان علی بھابھہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ریونیو ڈیفالٹر ہونے کے باعث مسترد کر دیے گئے جہانیاں کے حلقے این اے 147 سے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے، 16کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں جب کہ ایک آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جن سیاسی شخصیات کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے، ان میں استحکام پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نوابزادہ ایاز خان نیازی، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، سابق ممبران صوبائی اسمبلی میاں نوید جہانیہ، پیر جمیل شاہ، تحریک لبیک کے راؤ محمد عارف، جماعت اسلامی کے عبدالحمید، عوامی مسلم لیگ کے شمشاد علی شامل ہیں، صوبائی حلقہ 210 سے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے، ان میں سے 15 کے درست قرار دیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے خالد جاوید آرائیں اور آزاد امیدوار ظفر حیات وڑائچ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، حلقے کے اہم سیاسی رہنمائوں میں سابق ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ، حاجی عطالرحمان، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی راؤ سعادت علی، عوامی مسلم لیگ کے محمد یوسف ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عمران فاروق اور تحریک لبیک کے عالمگیر ترگڑ شامل ہیں۔ پی پی 276چوک سرورشہید سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، این اے 179 سے 25 میں سے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جب کہ حلقہ پی پی 276 سے 30 میں سے 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، این اے 179سے پیپلز پارٹی کے میاں امجد عباس قریشی، مسلم لیگ ن کے ملک غلام قاسم ہنجرا، جماعت اسلامی کے صدام الحق چانڈیہ، سید غوث بخاری، ارشد صدیقی،میر آصف خان دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔