ن لیگ کا ایک امیدوار مسترد نہیں ہوا،ہمارے 90 فیصد ہوگئے،لطیف کھوسہ

31 دسمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہےکہ نون لیگ کا ایک بھی امیدوار مسترد نہیں ہوا کیا یہ اتفاق ہے اور ہمارے نوے فیصد کو مسترد کر دیا گیا،سینئر اینکر حامد میر نے کہا کہ کاغذات کے مسترد ہونے پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ یہی متوقع تھا،وہ لوگ بھی ٹارگٹ پر ہیں جن کا مسلم لیگ نون یا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں ہے۔ ان سب چیزوں سے لوگوں کا الیکشن پراسیس سے اعتماد ختم ہوگا بلکہ جوڈیشری سے بھی اعتماد ختم ہوگا،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں گے ۔