ضیاء نے مارشل لا لگاکر 1980 کا آرڈر جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ، دارالحکومت میں صوبائی اختیارات کیلئے وفاق کو 3 ماہ میں قانون سازی کا حکم

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ جنگ / جنگ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار سمیت دیگر کی ایم پی او تحت نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے وفاق کو دارالحکومت میں صوبائی اختیارات کے لیے 3 ماہ میں قانون سازی کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس بابر ستار پر مشتمل سنگل بنچ نے 82 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں چیف کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کو 3 ایم پی او کے اختیارات کی تفویض سے متعلق 10 مئی 1992 کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ رولز آف بزنس کی تشکیل کے دوران اسلام آباد میں صوبائی حکومت کے اختیارات کا استعمال صرف وفاقی کابینہ کر سکے گی۔