سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن بروقت نہ ہونے پر شک کی گنجائش نہیں ، وزیراعظم

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (عرفان صدیقی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں کہ انتخابات وقت پر نہیں ہونگے ، تمام جماعتیں انتخابی عمل کا حصہ بنیں تمام ریاستی ادارے انتخابات کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ یہ بات نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایوان وزیر اعظم میں روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، بلوچستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کا احساس ہے ہماری نگراں حکومت کوشش کررہی ہے کہ بلوچستان کی ترقی کو تیز کیا جائے اور وہاں کے عوام انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور اہل قیادت کو پارلیمنٹ میں بھیجیں جو عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکیں ۔