پنجاب،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ،تعلیمی ادارے 10 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے

31 دسمبر ، 2023

لاہور‘ملتان (خبرنگار‘سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے موسم کی شدت کے پیش نظر سرما کہ تعطیلات میں اضافہ کر دیا۔ موسم سرما کی تعطیلات میں آٹھ روز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری 2024ء تک ہونگی، اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 جنوری بروز بدھ کو دوبارہ کھلیں گے۔