ایف بی آر کا ملک بھر میں 7053اشیا ء اور خدمات کی خرید و فروخت کو دستاویزی بنانے کا فیصلہ

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (صباح نیوز)ایف بی آر کا ملک بھر میں 7053اشیا ء اور خدمات کی خرید و فروخت کو دستاویزی بنانے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال)نے 215صفحات پر مشتمل ان اشیاء اور خدمات کی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جن کی خریداری اور فروخت کی ڈیجیٹل انوائیس جاری کر کے اس ڈیجیٹل انوائیس کو اے پی اے کے ڈیٹا شیئرنگ نظام کے تحت ایف بی آر کو فوری طور پر ارسال کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر نے جن خدمات اور اشیا کی ڈیجیٹل انوائیسز کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ان میں وفاقی اور صوبائی خدمات،وہ اشیا جن پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کی رعاتیں شرحیں لاگو ہوتی ہیں ،وہ اشیا اور خدمات جن پر سیلز ٹیکس فیڈرل ایکسائیز موڈ میں وصول کیا جاتا ہے ،وہ اشیا جن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس موڈ میں وصول کی جاتی ہے وہ اشیا جن پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ ہے۔