انتقامی کاروائیاں، پی ٹی آئی کے 54 رہنمائو ں و امیدواروں کی الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن )انتقامی کاروائیاں، پی ٹی آئی کے 54 رہنمائو ں و امیدواروں کی الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست۔ تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی و چاروں صوبائی حکومتوں، 17 ڈی آر اوز، نادرا پیمرا پی ٹی اے کو فریق بنایا یا گیا ہے اور پی ٹی آئی رہنماوں،ورکرز امیدواروں کے خلاف جاری کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔تحریک انصاف کو نگران حکومتیں آئینی حق سے محروم کررہی ہیں۔پی ٹی آئی امیدواروں،تائید و تجویز کنندگان کو آر اوز کے د فاتر سے گرفتار کیا جارہا ہے۔درخواست میں تحریک انصاف نے 49 حلقوں میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات جمع کرا دیں جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرنیٹ بند کرکے بنیادی حق سے محروم کررہا ہے۔