کسٹم سروس بنیادی سکیل 20 کے 23 عہدیدار این ایم سی کے لئے نامزد

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹم سروس کے کلکٹروں یا بنیادی سکیل 20 کے مساوی 23 عہدیداروں سے تحریری طور پر یہ رضا مندی بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ 120 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) میں آپ شامل ہوں گے۔ بنیادی سکیل 20 یا اس کے مساوی افسروں کو 11 مارچ 2024 سے 12 جولائی 2024 تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں بنیادی سکیل نمبر 21 میں ترقی کے لئے درکار یہ کورس کرنا ہو گا۔