فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کاولیمہ، ن لیگی قیادت کی عدم موجودگی پر چہ مگوئیاں

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(فاروق اقدس، تجزیاتی جائزہ) فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کاولیمہ، ن لیگی قیادت کی عدم موجودگی پر چہ مگوئیاں،جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو شرکت کے دعوت نامے ارسال،یاددہانی بھی کرائی تھی،اس تقریب میں آصف زرداری کا چیئرمین سینٹ سے انکشاف پر مبنی دلچسپ مکالمہ بھی ہوا جس میں آصف زرداری نے کہا کہ فیض تو چلا گیا، اب تو کیا کرے گا؟جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن جو غیر فعال پی ڈی اے کے سربراہ بھی ہیں کے صاحبزادے مولانا اسجد الرحمٰن کی تقریب ولیمہ جو گزشتہ شب اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہوئی جہاں اس حوالے سے منفرد تھی کہ وہ سال 2023کی وفاقی دارالحکومت میں آخری تقریب تھی جس میں اہم سیاستدانوں نے شرکت کی۔