ملک کا معاشی سفر:راستہ ناہموارہے، سیاسی استحکام کی اشدضرورت ہے

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد ( مہتاب حیدر)ملک کا معاشی سفر:راستہ غیرہموارہے، سیاسی استحکام کی اشدضرورت ہے،بے یقینی ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گی،گزشتہ مالی سال کے ختم ہونے کے موقع پر پاکستان ایک نئے مختصر مدتی آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا تھا تاکہ نادہندگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو ٹالاجاسکے۔یہ 2023 کی سب سے بڑی خبر تھی لیکن یہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئی کیونکہ اس معاہدے کے دبائو سے معیشت کا گلاگھٹ گیا کیونکہ مالی اور مالیاتی پالیسیوں کو ٹائٹ کیا گیا تھا اور انکے نتیجے میں شرح نمو میں منفی ترقی ہوئی اوربڑی مدوں میں مہنگائی بالخصوص خوراک میں مہنگائی بڑھ گئی اور اب یہ 43 فیصد کا نشان ہفتہ وار بنیادوں پر پار کرچکی ہےاور کم آمدن اور فکس آمدن والے طبقات کی قوت خرید کو ادھیڑ کر رکھ رہی ہے۔