2023،وفاقی سیکر ٹیریٹ، ٹاپ بیوروکریسی ا یڈ ہاک ازم کا شکار

31 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )2023کے اختتام پر وفاقی سیکر ٹیریٹ اعلیٰ تر ین سطح پر بیورو کر یسی ایڈ ہاک ازم کا شکار ہوگیا ۔ گریڈ22کی41 پوسٹوں میں سے صرف 28ریگولر سیکرٹری ، 11آ سامیوں پر گریڈ21کےعارضی سیکر ٹری تعینات ، سیکر ٹری پارلیمانی امور ، مواصلات کے عہدے ،گریڈ22کی 20آ سامیاں خالی ، سلیکشن بورڈ اجلاس نہ ہونے سے ترقی نہیں ملی ، گریڈ22میں وفاقی سیکر ٹری کی پوسٹ سب سے اعلیٰ عہدہ ہے۔ وزارتوں اور ڈویژن میں وفاقی سیکر ٹری کی41آسامیوں میں سے 28پوسٹوں پر گریڈ22کے افسران تعینات ہیں جبکہ 11پوسٹوں پر گریڈ 22 کی بجا ئے گریڈ21کے افسران تعینات ہیں،دو آ سامیاں خالی ہیں۔ذ رائع کے مطا بق اس کی وجہ یہ ہے کہ گریڈ21سے22میں ترقی دینے کیلئے سپیشل ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا۔ پروموشن پا لیسی کے تحت بورڈ کے دو اجلاس ہوتے ہیں۔