کویت غازی بروتھا پروجیکٹ کے 30؍فیصد شیئرز خریدے گا

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) کویت 1450؍ میگاواٹ غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (جی بی ایچ پی) میں 30؍ فیصد شیئرز خریدے گا۔ انرٹیک کویت کی سرکاری کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔ اور واپڈا کا حصص کی منتقلی میں ہموار کردار کےلیے مشاورتی کردار ہوگا۔ حکومت چاہتی ہے کہ شیئرز کی فروخت کے ذریعہ 80؍ کروڑ 90؍ لاکھ ڈالرز حاصل کرنا چاہتی ہے۔ حاصل ہونے والی رقم دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ وزارت آبی وسائل میں ایک سینئر افسرکا کہنا ہے کہ انرٹیک غازی بروتھا ہائیڈرو پروجیکٹ کی قانونی اور تیکنیکی امور کا جائزہ لے گی۔ پاکستان اور کویت نے گزشتہ 29؍ نومبر کو اربوں ڈالرز کی مختلف مفاہمت کی یادداشتوںپر دستخط کئے جن میں فوڈسیکورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں ۔