پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف ریاستی مشینری کا استعمال زوروں پر، بیرسٹر گوہر

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عام انتخابات میں صوبائی اور قوامی اسمبلی کی نشستوں پرپی ٹی آئی امیدواروں اور انکے تجویز و حمایت کنندگان کو کھلے عام ہراساں کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اورمبینہ طور پر ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے ،انہو ں نے ایک بیا ن میں کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے، امیدواروں اور انکے تجویز و حمایت کنندگان کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔