(ن) لیگ خاندان کی طرح، ملکر چلیں گے، نواز، شہباز، مریم اور حمزہ کا عزم

31 دسمبر ، 2023

لاہور (نیوز ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ خاندان کی طرح ہے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ملک کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر ایک ٹیم کی طرح ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی بورڈ ا جلاس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز نے ہمیشہ لبیک کہا، مریم اورحمزہ نے نوجوانوں کو منظم رکھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،شہباز شریف نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا ،جتنے بھی ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ان میں شہباز شریف نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کیا تو وزیراعظم نواز شریف ہونگے میں ایک ورکر کے طور پر آپ کے ساتھ کام کروں گا میری سیاست آپ کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور آپ کیساتھ ہی ختم ہوگی۔