2024 کے بارے میں 100 سال پرانی پیش گوئیاں

31 دسمبر ، 2023

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی میڈیا میں 2024کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی کہ تقریباً سو سال پہلے، بصیرت رکھنے والوں نے یہ تصور کیا کہ 2024 میں زندگی کیسی ہوگی۔ آکرن بیکن جرنل کی رپورٹ کے مطابق 1924 میں اب سے 100 سال زندہ رہنے کی اعلی قیمت کے عنوان سے ایک خاکے میں تھیٹر کے اداکار میلکم فاسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ دودھ کو دوا کے ڈراپر کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور ایک انڈا عورت کی محبت کی قیمت ہوگا۔