پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو مشکل ہوگی،تجزیہ کار

31 دسمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا انتخابی نشان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو مشکل ہوجائے گا،بلوچستان میں نون لیگ کی لیڈر شپ آئی انہوں نے بڑی تعداد میں الیکٹربلز کو شامل کروایا پھر پیپلز پارٹی نے بھی یہی کیا،پورے سندھ میں اس وقت توجہ کا مرکز کراچی ہے ۔