منفی سرگرمیوں میں بھارت ملوث،شواہد موجود ،پاکستان

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) بھارت دنیا بھرمیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گردوں کا تانا بانا افغانستان سے ملتا ہے، ہم نے افغانستان کے سامنے شواہد رکھے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں، ختم ہونا چاہیے، افغان حکام سے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے، ہمارے لوگوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہورہے۔