پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، ترجمان پی ٹی آئی

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ایک بیان میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہے وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے، بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔معظم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے تعاون سے جمہوریت کے لیے مؤثر پیشرفت ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔