احتساب عدالت ، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈزریفرنسز میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روز فاضل عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی لیکن ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر سماعت 4 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ واضع رہےبانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے جن میں ان کے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں اور نیب کی جانب سے دلائل جاری ہیں،جبکہ بشری بی بی توشہ خانہ میں4 جنوری اور 190 ملین پانڈز ریفرنس میں6 جنوری تک عبوری ضمانت پر ہیں۔