سال نو پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، آتش بازی کے خلاف سخت انتباہ

31 دسمبر ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان نے کہا کہ انسانی جانیں قیمتی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے نیوائیر نائٹ کے موقع پر والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں،ہوائی فائرنگ، ون ویلروں، شراب فروشوں، آتش بازی کرنے والوں سمیت کسی بھی طرح کی ہلڑ بازی کرنے والے کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، 1300 پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گےجن کی معاونت تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ و ڈولفن فورس کے جوان کریں گے،نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پولیس لائنز ملتان میں 05 ریزرو الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا،ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں ون ویلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کریں گی۔