ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید51 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 26نئے مقدمات کا اندراج ہوا،2 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوروں کو28لاکھ18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 29دسمبر2023ء کوملتان سرکل میں 7بجلی چوروں کو 755175 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور3مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 8صارفین 379755روپے جرمانہ اور8مقدمات درج ہوئے جبکہ 2 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ وہاڑی سرکل میں 4صارفین کو 135535 روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج، بہاولپور سرکل میں 9 صارفین کو527300روپے جرمانہ عائداور6ایف آئی آرز درج،ساہیوال سرکل میں 10صارفین کو492540 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 2بجلی چوروں کو60000روپے جرمانہ عائد اور2مقدمات کا اندراج ہوا۔مظفرگڑھ سرکل میں 3صارفین کو 95000 روپے جرمانہ عائد اور 2 مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 3بجلی چوروں کو126000روپے جرمانہ عائداورتین ایف آئی آرز درج،خانیوال سرکل میں 5 صارفین کو247507 روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج ہوا۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں 2کروڑ61 لاکھ40ہزار روپے وصول کر لئے۔جنوبی پنجاب میں نادہندہ کاشتکاروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر اور خانیوال سرکلوں میں 25 لاکھ70ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر9ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے۔
اسلام آباد معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں رہا۔ ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا...
لاہور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاریخی موقع پر شہریوں کا...
کراچی حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...