اقدام قتل، ڈکیتی، تشدد ،جعلی چیک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسع

31 دسمبر ، 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے رقم اور قیمتی اشیاء لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلاء بحث کے لئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 6 جنوری تک ملتوی ،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 5 جنوری تک ملتوی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 2 جنوری تک ملتوی،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم،مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان نہ کیا جائے،ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو حکم ، عائشہ کنول نے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لیے 9 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔