الیکشن 2018میں رزلٹ تبدیل کرکے مجھے ہروایا گیا، شہزاد مقبول بھٹہ

31 دسمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیدوار پی پی 214میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے موضع جھکڑپور چاہ پیر والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جیت کے باوجود مجھے رزلٹ تبدیل کرکے ہروادیا گیا جس کے بعد حلقے کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہوا، ملک مظہر کھوکھر،  اظہر مقبول بھٹہ، ملک مظہر کھوکھر، ملک عبدالمالک کھوکھر،میاں سلطان بھٹہ، ملک مشتاق تھہیم،میاں محمدعلی بھٹہ، لالا خادم حسین،ملک خرم کھوکھر، ملک وارث، ملک الطاف کھوکھر،میاں ثقلین بھٹہ، عباس ملانہ، شاہ ویزحیدر،مہر اسلم نے اظہار خیال کیا۔