منفی سرگرمیوں میں بھارت ملوث،شواہد موجود،پاکستان

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)بھارت دنیا بھر میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشتگردوں کا تانا بانا افغانستان سے ملتا ہے، ہم نے افغانستان کے سامنے شواہد رکھے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں، ختم ہونا چاہیے، افغان حکام سے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے، ہمارے لوگوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہورہے،پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت کا رویہ بھی بڑا چیلنج ہے، بھارت دنیا بھر میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، پاکستانی حکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، ریاست کے لیے کام کرتے ہیں، سیاست پر بات نہیں کروں گی، کوشش ہے پاکستان کے مختلف ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔