اسلام آباد(جنگ رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے عام انتخابات میں صوبائی اور قوامی اسمبلی کی نشستوں پرپی ٹی آئی امیدواروں اور انکے تجویز و حمایت کنندگان کو کھلے عام ہراساں کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اورمبینہ طور پر ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی ہے ،انہو ں نے ایک بیا ن میں کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے ، امیدواروں اور انکے تجویز و حمایت کنندگان کو کھلے عام ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آر اوز کے دفاتر میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے تمام ہتھکنڈے اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتخابی عمل میں مداخلت کی بدترین مثال اورالیکشن کمیشن کی اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں واضح ناکامی کا ثبوت ہیں،ہم انکی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی ٹائیگرز 8 فروری اور اسکے بعد بھی ثابت قدم رہیں گے۔
کراچی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے انسپکٹر عامر اسماعیل میمن کے خلاف سرکل سربراہ طارق...
لاہور پاکستان ریلوے نےگریڈ 19،18 اور 20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن...
اسلام آباد پنجاب بیورو کریسی گندم خریداری پالیسی ناکام، بیروکیٹس جنہوں نے کاشتکاروں سے3500روپے فی چالیس...
واشنگٹن ایران کو اردن میں موجود ایک فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر حملے سے قبل مل گئی تھیں اس حملے میں تین امریکی...
کراچی ایران نے حوثیوں کی پیش قدمی کو فتحِ خداوندی قرار دے دیا۔ یمن کے بحیرہ احمر ساحل پر حوثیوں کی کامیابی کی...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے پیکا ایکٹ کیس میں گرفتار صحافی بلال غوری کو جوڈیشل ریمانڈ پر...
اسلام آبادسی ڈی اے تقرر و تبادلے، محمد حنیف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سی ڈی اے تعینات ، غلام حفیظ...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کیلئے اغوا شدہ غیر ملکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،...