اسلام آباد ( وقائع نگار)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 29دسمبر 2023 کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرخفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اہم دہشتگرد کمانڈر راہزیب خارے سمیت 5دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آ رکے مطابق مارے جانیوالے دہشت گردسکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں،ملوث تھے۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا ہے ۔ بتایا گیا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...