لندن (مرتضیٰ علی شاہ ) برطانیہ کی حکومت نے 22فروری 2024سے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ برطانیہ نے اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک اور اردن کے شہریوں کیلئے داخلے کو آسان بنانا ہے۔برطانیہ میں داخلے کیلئے بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو اب ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان ممالک کے شہریوں کو فروری 2024 سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لئے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ETA) کی ضرورت ہوگی۔ رواں برس کے ابتدا میں، برطانوی حکومت نے 2025 تک یو کے بارڈر کی ڈیجیٹائزیشن کے حصے کے طور پر ایک نئی ETA اسکیم متعارف کرانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا تاکہ سرحدی حفاظت اور صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ETA ان لوگوں کے لئے سفر کرنے کی ڈیجیٹل اجازت ہے جوبرطانیہ کے راستے آنے یا جانے والے ہیں جنہیں مختصر قیام کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں ہے، یا جن کے پاس فی الحال برطانیہ کا دوسرا ویزا نہیں ہے۔ برطانوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اخراجات اور ویزا کی ضروریات کو کم کرکے، ای ٹی اے اسکیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ خلیجی ریاستوں اور اردن سے آنے والے زائرین آسانی کے ساتھ برطانیہ کے سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے، جس سے ہمارے ممالک کے درمیان کاروباری اور سیاحتی روابط میں اضافہ ہوگا۔خلیجی ممالک کے سیا ح برطانیہ کی معیشت کے لئے انتہائی قیمتی ہیں، 790,000 سے زیادہ خلیجی زائرین نے 2022 میں برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران 2 ارب پاونڈ خرچ کئے ہیں۔برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ETA) سسٹم کی طرف پیش قدمی وزٹ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے تیار ہے۔ اس نئے نظام کے تحت، تمام عمر کے سیاحوں کو سفری اجازت نامے کے لئے الیکٹرانک طور پر درخواست دینے کی ضرورت ہوگی، جس کی قیمت10پاونڈ ہے، جو اس کے بعد ان کے سفری مقاصد کے لیے دو سال تک جاری رہے گا۔ ویزا کے ضوابط میں اس اسٹریٹجک تبدیلی کا مقصد داخلہ کے طریقہ کار کو ہموار کرنا اور زیادہ قابل رسائی سفر کو فروغ دینا ہے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...