سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں کو جاری کر دیئے گئے

31 دسمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ جنگ)نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دستخط شدہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں کو جاری کر دیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی خواتین نے پانچ فیصد جنرل نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئےہیں۔وہ منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کو این اے 123،این اے128،امیر العظیم کو این اے126،میاں محمد اسلم کواین اے46،صاحبزادہ طارق اللہ کو این اے5،حافظ نعیم الرحمن کو این اے250،جاوید قصوری کو این اے4 12،مولانا عبد الاکبر چترالی کو این اے 1،خلیق احمد بٹ کو این اے 130 ودیگر امیدواران کو ٹکٹس جاری ہو گئے ہیں۔