پشاور ( جنگ نیوز)پشاور پریس کلب کے سلانہ انتخابات میں یونٹی ڈیمو کریٹک الائنس کاکلین سویپ،تمام عہدے ارشد عزیز پینل نے جیت لئے ۔ صدرات کیلئے ارشد عزیز ملک 402ووٹ حاصل کرنے کے بعد دوسر ی مرتبہ بھاری اکثریت سے پشاور پریس کلب کے صدرمنتخب ہوئے،ان کے مد مقابل عارف حیات کوصرف 57ووٹ ملے، نائب صدرطیب عثمان نے 260جبکہ ناصر داوڑ نے 92ووٹ لئے ،عرفان موسی زئی 373ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئےان کے مدمقا بل بلال احمد نے 82ووٹ لئے،جائنٹ سیکرٹری کے عہدے پرقاری گل رحمان حقانی 381ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےان کے مدمقابل سرمد نے 66ووٹ لئے، فنانس سیکرٹری کی نشست پر رضوان شیخ نے 341ووٹ لئےجبکہ مد مقا بل عبدالبصیر قلندر 106 ووٹ لے سکے۔اسی طرح ارشد عزیز پینل نے گورننگ باڈی کی 10نشستیں بھی جیت لیں جن میں میں ایم ریاض ، احتشام بشیر ارشاد علی مدنی ، امیر معا ویہ ،عمران ایاز ،عمران یوسفزئی ، شہزاد احمد، شاہد آفریدی ، عابد خان اور کلیم قریشی شامل ہیں ۔ادھر سنیئر صحا فی ارشدعزیز ملک نے ان کو دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب کرنے پر تمام حا میوں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پوری کابینہ اس بار بھی صحا فیوں کی بہتری اور خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
کراچی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے انسپکٹر عامر اسماعیل میمن کے خلاف سرکل سربراہ طارق...
لاہور پاکستان ریلوے نےگریڈ 19،18 اور 20کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن...
اسلام آباد پنجاب بیورو کریسی گندم خریداری پالیسی ناکام، بیروکیٹس جنہوں نے کاشتکاروں سے3500روپے فی چالیس...
واشنگٹن ایران کو اردن میں موجود ایک فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر حملے سے قبل مل گئی تھیں اس حملے میں تین امریکی...
کراچی ایران نے حوثیوں کی پیش قدمی کو فتحِ خداوندی قرار دے دیا۔ یمن کے بحیرہ احمر ساحل پر حوثیوں کی کامیابی کی...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے پیکا ایکٹ کیس میں گرفتار صحافی بلال غوری کو جوڈیشل ریمانڈ پر...
اسلام آبادسی ڈی اے تقرر و تبادلے، محمد حنیف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سی ڈی اے تعینات ، غلام حفیظ...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کیلئے اغوا شدہ غیر ملکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،...