کراچی(افضل ندیم ڈوگر)ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے سال 2023کے دوران 1251ملین روپے کی منی لانڈرنگ اور 138کلو سونے کی سمگلنگ ناکام بنائی۔ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2023کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر اے ایس ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 58 کلوگرام ہیروئین، 18 کلوگرام چرس، 98 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔رپورٹ کے مطابق ائیر پورٹس سیکورٹی فورس نے 2023 کے دوران مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 138 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بھی اے ایس ایف کا کردار اہم رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2023کے دوران مختلف ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرکے 1251 ملین روپے مالیت کی بیرونی ملکی کرنسی جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یوکے پاؤنڈ درہم ، ترک لیرا وغیری شامل ہیں کی منی لانڈرنگ کی کوششیں ناکام کی گئیں۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...