لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حماس کے مجاہدین جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کامیابی کو آخری نتیجے تک پہنچانے کیلئے ہمیں بھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ہم دشمنوں کا مقابلہ ہر محاذ پر کرینگے۔ہم پونے دو ارب مسلمان ہیں، 9سمندر تک ہماری رسائی ہے لیکن منافق حکمرانوں کی وجہ سے آج پونے دو ارب مسلمان ایک قبرستان کی طرح موجود ہیں۔74 لاکھ مسلمان افواج غزہ میں مسلمانوں کی تباہی دیکھ رہی ہے۔ہمارے حکمرانوں نے منافقت و بزدلی کا راستہ اختیار کیا ہے۔عالم اسلام کے مسلمان غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔امت مسلمہ کا مستقبل روشن ہے، اللہ کا مسلمانوں سے کیا ہوا وعدہ ضرور پورا ہوگا،دنیا میں آنے والا وقت امت کا ہے۔ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔غزہ میں حماس کے مجاہدین نے ایمان کی دولت کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا اور آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اتحادو اتفاق کا پیغام دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیراہتمام فلسطین و کشمیر اور عالم اسلام کی صورتحال پر دوروزہ انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ محمد افضل، حماس کے نوجوانوں کی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف،حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی،یمنی طلبہ یونین کے صدر محمد احمد، عراقی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم کے صدر بلال احمد سمیت دیگر 20 سے زائد نمائندہ نوجوان تنظیموں کے سربراہان نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے مزیدکہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد اور پوری ٹیم کو شاندار کنونشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جو کام او آئی سی اور حکومت پاکستان کو کرنا چاہئے تھا وہ طلبہ تنظیم جمعیت نے کیا۔پاک سرزمین پر تمام دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ہمارے لیے باعث اطمینان ہے کہ حماس کے رہنما خالد قدومی ہمارے درمیان موجود ہیں۔
اسلام آباداسلام آ باد ایکسپریس وے پر فیض آ باد فلائی اوور سے کورال چوک انٹر چینج تک نیا بلیو ایریا ڈویلپ...
کراچیفلائٹ ٹریکنگ گڑبڑ، سیالکوٹ کی پروازوں کی جموں کشمیر لینڈنگ ظاہر۔ جی پی ایس سگنلز میں غیرمعمولی مداخلت...
کراچی صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کو 100فیصد درآمدی ٹیرف کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات فوری نافذ ہوں گے اور...
اسلام آباد این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں گلیشئیر پگھلنے اور...
اسلام آبادپنجاب میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیناو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کر دیا...
کوئٹہ نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے 6گاڑیوں کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہوگئے۔
کراچی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ آئندہ سال کے آغاز میں بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں،...
کراچی تین چوتھائی اسرائیلیوں کو 7 اکتوبر جیسے ایک اور حملے کا خوف کھانے لگا۔ 66فیصد کا 7 اکتوبر سیکورٹی ناکامی...