اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) گریڈ 18کے بیو ر و کریٹس کو گریڈ19میں ترقی دینے کیلئے لازمی تربیتی کورس ایم سی ایم سی میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ یہ ٹریننگ کورس8جنوری سے شروع ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آٹھ افسروں کے نام کورس سے واپس لے لئے جن میں ڈی پی اوہری پور اور پولیس سروس کے افسر محمد عمر خان ‘او یم جی کے وزارت خارجہ میں تعینات صفدر علی خان ‘ فیڈرل گور نمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھا رٹی میں تعینات ریحان روف اور سیکشن افسر فنا نس ڈویژن رشید ‘ پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے اعتزاز احمد ‘ فرسٹ سیکر ٹری ہانگ کانگ اور فارن سروس کے افسر محمد امجد احمد ‘ ان لینڈ ریونیو سروس کے ڈپٹی کمشنر لاہور خرم فخر صدیقی اور پاکستان کسٹم سروس کے گوادر میں تعینات افسر ماجد حسین شامل ہیں۔ ان کی جگہ سروس گروپوں کے متبادل افسر نامزد کئے گئے ۔ جن میں پولیس سروس کے ذو الفقار احمد تنولی ‘ او ایم جی کی مس حنا بتول گر دیزی ‘ شاہدہ اور شہر یار عباسی ‘ پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کی سارہ شیخ ‘ ان لینڈ ریونیو سروس کی مس زینب اسد منیر اور پا کستان کسٹم سروس کی مس عائزہ ظفر رانا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سات نئے افسران وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے محمد وقاص اور مس پارس رزاق ‘ حکومت خیبر پختو خوا کے مسرت زمان ‘ نعیم اللہ خان ‘ منظور احمد آ فریدی اور قیصر خان اور بلوچستان حکومت کے افتخار احمد بگٹی کو بھی نامزدکیاگیا یہ کورس بیک وقت کراچی‘ لاہور ‘ کوئٹہ اور اسلام آ باداور پشاور میں آٹھ جنوری سے شروع ہوگا۔ نامزد افسران پانچ جنوری کو رپورٹ کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبدیلیوں کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...