کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال 2023 میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا رہا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ 2023 کا سب سے بڑا مسئلہ سول ملٹری تعلقات رہا،رواں سال کے دو بڑے مسائل سیاسی عدم استحکام اور بدترین معیشت رہے،سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ 2023کا سب سے بڑا مسئلہ جو کہ کئی سال سے رہا ہے وہ سول ملٹری تعلقات معیشت ہو یا دوسرے ملک کے مسائل جب تک سول ملٹری تعلقات صحیح نہیں ہوتے باقی مسائل بھی حل ہونا مشکل ہوجاتے ہیں۔تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ معاشی اور سیاسی مسائل یہ دو سب سے بڑے مسئلے ہیں ۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس سال کے دو بڑے مسائل سیاسی عدم استحکام اور بدترین معیشت رہے۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ اس سال ہر جگہ عدم استحکام دیکھا گیا ۔سنیئر صحافی فخر درانی نے کہا پچھلے ایک سال میں آئینی کرائسز بہت عروج پر رہا۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہاں کبھی جمہوریت نہیں تھی نہ ہی اُمید ہے ۔ جس دن پی ڈی ایم کی حکومت سے جان چھوٹی وہ اس سال کا بہترین لمحہ تھا۔نوازشریف ملک واپس ضرور آگئے ہیں لیکن ان کی واپسی نہیں ہو پارہی ہے۔لیکن وقت اپنی چال چل گیا ہے ۔بحیثیت خارجہ پالیسی یہ سال قیادت اور لیڈر شپ سے محروم رہا جو بہت افسوسناک اور شرمناک ہے۔عدالتی کارکردگی سے متعلق کہا کہ سال کا پہلا حصہ افسوسناک رہا اور دوسرا حصہ شرمناک رہا۔حقوق نسواں کا معاملہ تو برا تھا ہی اب حقوق مرداں کے لیے بھی یہ سال افسوسناک اور شرمناک رہا۔ محمل سرفراز نے کہا کہ 2008کے بعد ایک جمہوری نظام آیا جو کمزور ضرورتھا لیکن بدقسمتی سے 2016-17میں جو فیصلے ہوئے ہائبرڈ نظام کے حق میں اس کی وجہ سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس نے جمہوری نظام کو کمزور کیا ہے۔سال 2023میں بندیال کی ریٹائرمنٹ پاکستان کے لیے سب سے اچھا لمحہ رہا۔ سال 2023 میں کوئی ایسی سیاسی بساط یا کوئی ایسی چال نہیں جو اچھی رہی ہو ، میں سمجھتی ہوں تمام سیاستدان ناکام رہے ہیں۔ عمران خان کے دور سے اگر اس سال کا موازانہ کریں تو خارجہ محاذ میں بتدریج بہتری آئی ہے۔عدالتی کارکردگی پر کہا کہ جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ اچھا لمحہ تھا اس کے بعد ہم نے دیکھا عدالت نے الیکشن کی تاریخ ہمیں لے کر دی عدالت پر بہت تنقید ہوتی ہے لیکن وہ میرٹ پر فیصلے دے رہی ہے۔خواتین کے حقو ق میں مزید تنزلی ہوئی ہے۔ مظہر عباس نے کہا متواتر جمہوریت پر حملے ہوتے رہے جب بھی پراسیس چلنا شروع ہوتا ہے اس کو ڈی ریل کر دیا جاتا ہے۔ اس سال میں آج کے دن پاکستان کو بہترین ٹورزم کا ایوارڈ ملا ہے اور یہ وہ شعبہ ہے جو سالہا سال نظر انداز رہا ہے۔ فخر درانی نے کہا جمہوریت کا مسئلہ اس سال کا نہیں ہے اگر جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو مستحکم کرنا ہوگا۔ 2023میں بھی جمہوریت میں کوئی بہتر ی نہیں آئی۔ جسٹس قاضی فائز کا چیف جسٹس بننا پاکستان کے لیے بہترین لمحہ تھا۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...