لاہور،ملتان ،بورے والا(نیوز ایجنسیاں،مانیٹر نگ ڈیسک،نامہ نگار )ترجمان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ۔ عمر ڈار پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کو لاہور میں ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء ملتان میں شاہ محمود قریشی، زین ، مہربانو اور لاہور میں شیخ امتیاز کے تجویز و تائید کنندہ کو" نامعلوم افراد "ساتھ لے گئے۔جبکہ بورےوالا میں پی ٹی آئی امیدواروں بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،چوہدری نذیر احمد جٹ اور عائشہ نذیر جٹ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لئے تجویز اور تائید کنندگان کے ہمراہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آنے والی وکلاء کی ٹیم کے ساتھ بلدیہ کے باہر تعینات پولیس کا تصادم ہو گیا ۔عمرڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ انہیں الیکشن سے روکنے کیلئے عمر ڈار کو اغوا کیا گیا۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، علاوہ ازیں ملتان میں این اے 151 سے شاہ محمود قریشی,زین قریشی اور مہر بانو قریشی کے وکیل ضمیر حسین سنڈھل نے این اے 151 آر او آفس کے باہر گفتگو کرتے کہا کہ یہاں جو کچھ ہوا وہ میڈیا کے سامنے ہے۔ اس واقعہ کے متعلق تحریری درخواست آر او کو دے دی ہے۔ ہم نے 15 پر بھی کال کی ہے۔بورےوالا سے نامہ نگار کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،چوہدری نذیر احمد جٹ اور عائشہ نذیر جٹ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لئے تجویز اور تائید کنندگان کے ہمراہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آنے والی وکلاء کی ٹیم چوہدری محمود اختر گھمن ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار راحیلہ منور ایڈووکیٹ،سابق صدور بار ملک فرقان یوسف،سلمان یوسف گھمن،چوہدری مختار احمد جٹ اور دیگر وکلاء کے ساتھ بلدیہ کے باہر تعینات پولیس کو جویز اور تائیدکنندگان کو گرفتار کرنے کے لئے وکلاء سے دست و گریباں ہونا پڑا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع سے عائشہ نذیر جٹ اور بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کے تجویز و تائید کنندگان شہباز حاکم قریشی،ندیم سندھو اور طارق چوہان ایڈووکیٹ کو زبردستی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...