اسلام آباد(این این آئی)کراچی اور پشاور سمیت 4اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے مختلف بیماریوں کے اعداد و شماری جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبے میں رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کے 2 ہزار 852 اور کانگو وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں نیگلیریا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 11مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص صحت یات ہوا۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...