اسلام آباد (صباح نیوز)ایف بی آر کا ملک بھر میں 7053اشیا ء اور خدمات کی خرید و فروخت کو دستاویزی بنانے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال)نے 215صفحات پر مشتمل ان اشیاء اور خدمات کی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جن کی خریداری اور فروخت کی ڈیجیٹل انوائیس جاری کر کے اس ڈیجیٹل انوائیس کو اے پی اے کے ڈیٹا شیئرنگ نظام کے تحت ایف بی آر کو فوری طور پر ارسال کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر نے جن خدمات اور اشیا کی ڈیجیٹل انوائیسز کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ان میں وفاقی اور صوبائی خدمات،وہ اشیا جن پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کی رعاتیں شرحیں لاگو ہوتی ہیں ،وہ اشیا اور خدمات جن پر سیلز ٹیکس فیڈرل ایکسائیز موڈ میں وصول کیا جاتا ہے ،وہ اشیا جن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس موڈ میں وصول کی جاتی ہے وہ اشیا جن پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ ہے ،بجلی کی سپلائی، گیس کی سپلائی،سی این جی کی سپلائی، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی، موبائل اور سمارٹ فون سم ایکٹیویشن کارڈز،ٹیلی کمیونیکیشن خدمات، سٹیل مصنوعات، کاٹن جننگ، سیمنٹ اور کنکریٹ بلاکس اہم ہیں ،ملک بھر میں ایسے بڑے شاپنگ سٹورز جن پر خریداروں سے مہنگی خریداریوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ایک لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوگی انہیں ،سیلز ٹیکس کے نظام میں ٹئیر ون ریٹئلرز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباداسلام آ باد ایکسپریس وے پر فیض آ باد فلائی اوور سے کورال چوک انٹر چینج تک نیا بلیو ایریا ڈویلپ...
کراچیفلائٹ ٹریکنگ گڑبڑ، سیالکوٹ کی پروازوں کی جموں کشمیر لینڈنگ ظاہر۔ جی پی ایس سگنلز میں غیرمعمولی مداخلت...
کراچی صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کو 100فیصد درآمدی ٹیرف کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات فوری نافذ ہوں گے اور...
اسلام آباد این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں گلیشئیر پگھلنے اور...
اسلام آبادپنجاب میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیناو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کر دیا...
کوئٹہ نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے 6گاڑیوں کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہوگئے۔
کراچی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ آئندہ سال کے آغاز میں بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں،...
کراچی تین چوتھائی اسرائیلیوں کو 7 اکتوبر جیسے ایک اور حملے کا خوف کھانے لگا۔ 66فیصد کا 7 اکتوبر سیکورٹی ناکامی...