غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی باوقاراور محفوظ انداز میں واپسی کا عمل جاری

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )افغا ن باشندوں سمیت دیگر غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ان کے ملکوں کو باوقار اور محفوظ انداز میں واپسی کا عمل جاری ہے۔افغان باشندوں کی باعزت واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کیلئے عارضی کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک ہزار دو سو سات افغان باشندے اپنے وطن واپس گئے۔اب تک چار لاکھ ترپن ہزار چار سو اسی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندے افغانستان واپس جاچکے ہیں۔