اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اسکروٹنی کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لال چند ملہی اور شنیلا رتھ کے وکلا، تجویز و تائید کنندہ ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ ریٹرننگ افسر فرید اللہ آفریدی نے تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کی اسکروٹنی سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نے جواب میں موقف اپنایا تحریک انصاف کے انتخابی نشان کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں ہے، اس کےامیدواروں کی ابھی اسکروٹنی نہیں کی جا سکتی۔ دونوں امیدواروں کے وکلا نے اسکروٹنی کرنے اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ریٹرننگ افسر نے جواب دیا اسکروٹنی کا وقت 13 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے، 13 جنوری کو اسکروٹنی کر لیں گے۔ بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے ہدایات موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق لال چند ملہی اور شنیلا رتھ کے وکلا، تجویز و تائید کنندگان بغیر سکروٹنی کرائے واپس لوٹ گئے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...