اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قرعہ اندازی ”ایمریٹس ڈرا“ میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نے بڑا جیک پاٹ جیت لیاایزی 6گیم کے حالیہ فاتح محمد انعام نے 15 ملین درہم کا جیک پاٹ جیتا ہے جو پاکستانی سوا ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔ محمد انعام کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح زندگی بھر کے خواب کو پورا کرنا ہے، جس میں حج بھی شامل ہے۔محمد انعام اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ وہ ابوظہبی میں واقع ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر ہیں۔انعام کا لاٹری خریدنے کا سفر 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھا۔اگرچہ وہ کافی عرصے سے لاٹری میں حصہ لے رہے تھے، لیکن اب ان کی استقامت رنگ لے آئی ہے۔انعام نے اس حوالے سے کہا کہ، ’الحمدللہ، میرے بہت سے منصوبے اب عملی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔‘انعام نے انکشاف کیا کہ یہ خاص جیت حیران کن تھی، کیونکہ انہوں نے اپنے معمول کے حسابی انداز سے ہٹ کر انتخاب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ واحد موقع ہے جب میں نے آنکھیں بند کر کے تصادفی طور پر نمبروں کا انتخاب کیا۔ مجھے اپنے منتخب کردہ نمبروں کا بھی علم نہیں تھا۔ اگر میں نے ان کو دیکھا ہوتا تو میں اس انتخاب میں حصہ نہ لیتا، جیسا کہ میں نے لگاتار 14 اور 15 کا انتخاب کیا‘۔جب زندگی بدل دینے والی کال آئی تو انعام نے ابتدا میں اسے مذاق سمجھ کر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ’بعد میں مجھے احساس ہوا کہ کال سچ تھی، اور میں اب ایک کروڑ پتی ہوں‘۔انعام نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔اپنی جیت کو بروئے کار لانے کے اپنے فوری منصوبوں پر بات کرتے ہوئے، انعام نے فیملی کار خریدنے کی بات کی۔انعام نے کہا، ’مزید تمام سرمایہ کاری اور اخراجات ملتوی کر دیے جائیں گےانعام نے کہا کہ ان کی جیت کا ایک حصہ خیراتی کاموں میں بھی دیا جائے گا۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...