اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سینئر حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم ایک باہمت نڈر اور مخلص رہنما تھے، ان کے انتقال سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ایک مضبوط آواز تھے،پروفیسر نذیر احمد شال کی کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے سیاسی اور سفارتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...