اسلام آباد( جنگ رپورٹر،جنگ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار سمیت دیگر کی ایم پی او تحت نظربندی کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے وفاق کو دارالحکومت میں صوبائی اختیارات کیلئے 3ماہ میں قانون سازی کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس بابر ستار پر مشتمل سنگل بنچ نے 82صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں چیف کمشنر کا ڈپٹی کمشنر کو 3ایم پی او کے اختیارات کی تفویض سے متعلق 10 مئی 1992 کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ رولز آف بزنس کی تشکیل کے دوران اسلام آباد میں صوبائی حکومت کے اختیارات کا استعمال صرف وفاقی کابینہ کر سکے گی، 1980 کا صدارتی آرڈر 18 ضیاء الحق نے جاری کیا تھا، ضیاء الحق نے 1977 میں آئین پامال کرتے ہوئے مارشل لاء لگایا اور ریاست کے اختیارات پر قبضہ کر لیا،عدالت نے چیف کمشنر کو اسلام آباد کیلئے صوبائی حکومت کے اختیارات دینے والے تمام صدارتی آرڈیننسز اور نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے ہیں، عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 99 کے تحت وفاقی حکومت پر لازم ہے کہ اسلام آباد میں صوبائی حکومتی اختیارات کے استعمال کیلئے قواعد تشکیل دے، چیف کمشنر اسلام آبا د کا درجہ وفاقی دارالحکومت کی صوبائی حکومت جیسا نہیں ، ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ مستقبل میں لاگو ہوگا، گزشتہ اقدامات پر بھی اثر انداز ہوگا، اسلام آباد میں صوبائی حکومت کے اختیارات کا استعمال صرف اور صرف وفاقی حکومت کی جانب سے تفویض کیا جاسکتا ہے، نظر بندی کے حکم کی درخواست کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کے اطمینان پر مبنی ہوتا ہے، کسی شہری کی نظربندی کی درخواست کو قبول یا مسترد کرنے کا اختیار کسی ایک شخص(ڈپٹی کمشنر) کو منتقل نہیں کیا جاسکتا ، ایم پی او کے سیکشن 3، 2 میں کسی بھی شخص کو امن و امان کو نقصان پہنچانے کی خدشے کی بنیاد پر گرفتار کرنے کا ذکر ہے،تاہم ایم پی او کا سیکشن 3، 2 آئین کے آرٹیکل 10، 4 کی صریحا خلاف ورزی ہے،کیونکہ آئین کا آرٹیکل 10، 4 کے مطابق امن و امان کو نقصان پہنچانے کا عمل وقوع پذیر ہوئے بغیر کوئی قانون لاگو نہیں ہوسکتا ،ایک شخص کو محض اس شک پر گرفتار کرنا کہ وہ مستقبل میں نقض امن کا خطرہ پیدا کرے گا؟ آئین کیخلاف ہے،عدالت نے قرارداہے کہ ناکافی مواد کی موجودگی میں کسی شخص کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنا اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرہ میں آتا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نظر بندی کے احکامات کیخلاف 5درخواستیں منظور جبکہ ایک درخواست نمٹادی اور عدالتی احکا مات پر عملدرآمد کیلئے فیصلے کی کاپی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوانے کا حکم جاری کیا ہے ۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...