ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز آج اتوار کو بھی کھلے رہینگے

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار)عوام کی سہولت کیلئے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز آج اتوار کو بھی کھلے رہینگے۔ ترجمان یو ایس سی کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز سے صارفین آج چھٹی والے دن یعنی سال کے آخری اتوار کو بھی خریداری کر سکیں گے۔ اگلے اتوار 7 جنوری 2024 کو سٹورز بند رہینگے۔