ایودھیا، بھارت(اے ایف پی) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا انتخا بی حر بہ ،ایودھیا میں مسلمانوں سے وجہ تنازع رام مندر کی جگہ کا دورہ کیا، تاکہ تازہ ٹرانسپورٹ رابطوں کو کھولا جائے۔ ایودھیا کی ہندو مسلم فسادات کے حوالے سے ایک تاریخ ہے۔ جہاں رام مندر کا 22؍جنوری کو دیوالی کے موقع پر رسمی افتتاح کیا جائے گا۔مودی نے اپنے دورے میں اربوں روپے مالیت کے 46منصوبوں کا اعلان کیا۔ جس میں ہائی ویز اور ایئرپورٹ کی تعمیر کے اعلانات شامل ہیں۔ صدیوں پرانی بابری مسجد کے کھنڈرات پر تعمیر کی گئی ہے جو تین دہائیوں سے زائد عرصہ قبل جنونی ہندوئوں نے شہید کردی تھی۔ اس موقع پر نریندر مودی کی حکمراں جماعت بی جے پی نے رام مندر کی تعمیر کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ اب سالانہ لاکھوں ہندو یاتری پوجا پاٹ کے لیے آئیں گے۔ اس موقع پر ہزاروں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج ہم دنیا میں نئی بلندیوں کو ہونا چاہتے ہیں۔ ہم نے اپنے ورثے کی حفاظت کی ہے۔ ایودھیا کی تاریخ ہزاروں سال قدیم ہے۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتصادی شرح نمو کے ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ پر بھی نظر رکھی ہے ۔ مودی جلوس کی شکل ایودھیا میں داخل ہوئے، جہاں نئی سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ ریلوے سروس بھی فراہم کی گئی ہے تاہم ان کا یہ دورہ آئندہ مئی میں ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بھی ہے۔ جو مودی تیسری بارجیتنا چاہتے ہیں ۔ ایودھیا میں رام مندر 50میٹرز164فٹ بلند ہے جس کی تعمیر پر24کروڑ ڈالرز لاگت آئی۔ مودی نے کہا کہ ہر ایک کےلیے یہاں پہنچنا ممکن نہیں اسی لیے ہر ہندو کو چاہئے وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر جشن منائیں۔ ہندوئوں کا عقیدہ ہے کہ رام چندرجی دو ہزار سال قبل ایودھیا میں اسی مقام پربیٹھے ہوئے تھے تاہم مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر نے 16ویں صدی میں رام مندر کی جگہ منہدم کرکے بابری مسجدتعمیر کرائی۔ 1992میں بی جے پی کی ایماء پر ہندوئوں نے بابری مسجد شہید کردی۔ جس سے پورے بھارت میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں کثیر تعداد میں مسلمانوں سمیت دو ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...