اسلام آباد (عاطف شیرازی نامہ نگار) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کپڑوں اور جوتوں کے برانڈز کو ہدایت کی ہے کہ ان کی جانب سے ڈسکائونٹ دینے کی صورت میں صارفین کو اصل اور رعایتی قیمتوں کے بارے میں مکمل آگاہی واضح طور پر فراہم کی جائے۔ اس حکم نامہ کو نظر انداز کرنے والے برانڈز کو سی سی پی انفورسمنٹ کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آج کل کپڑوں اور جوتوں کے مختلف برانڈز کی جانب سے اپنی پراڈکٹس پر ڈسکائونٹ دینے کا سلسلہ عروج پر ہے اور اِس سلسلے میں جاری سی سی پی تحقیقات میں پراڈکٹس پر ڈسکائونٹ دینے میں صارفین سے دھوکہ دہی کے طریقوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ، سی سی پی کی جانب سے اس سلسلے میں کئے گئے سروے اور ابتدائی تحقیقات میں ایسے 27برانڈز کی نشاندہی کی جو کہ جو اپنی مصنوعات پر "فلیٹ" ڈسکائونٹ کی تشہیر کر رہے تھے لیکن اصل میں وہ "فلیٹ ڈسکائونٹ "تمام مصنوعات پر لاگو نہیں تھا۔ دُکان کے باہر سے دِکھایا جانے والا زیادہ ڈسکائونٹ ، دُکان کے اند ر موجود اشیاء کی قیمتوں سے مُطابقت نہیں رکھتا تھا۔ شرائط و ضوابط سے متعلق ڈسکلیمر بھی فونٹ سائز چھوٹا ہونے کی بنا پر پڑھا نہیں جا رہا تھا ۔ اور بہت سی جگہ شرائط وضوابط کا زِکر ہی نہیں کیا گیا تھا۔ مذید براں ، بہت سی ایسی آفرز جِن میں فلیٹ 50فیصد اور بینک کارڈز کے زریعے مزید20فیصد ڈسکائونٹ آفر کیا گیا تھا، میں آن لائن اور ریٹیل خریداری کے لئے مختلف شرائظ عائد کی گئی تھیں جو کہ صارفین کے لئے مذید اُلجھن اور گمراہ کرنے کا باعث بن رہی تھیں۔ سروے کئے گئے تقریباَ 96فیصد آئوٹ لیٹ میں یہ تضادات دیکھے گئے۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...