اسلام آباد (وقائع نگار) 120ویں مڈشپ مین اور 28ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ کمیشن حاصل کرنیوالا دستہ 88مڈ شپ مین پر مشتمل تھا جن میں سے 60کا تعلق پاکستان، ایک بحرین اور 27کا تعلق سعودی عرب سے تھا جبکہ ایس ایس سی کورس کے 44 افسران بشمول 12خاتون افسران بھی اس میں شامل تھیں۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے جیو اسٹریٹجک ماحول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیر کا دیرینہ مسئلہ اس کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ناممکن رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر قابض بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے خطاب کے دوران امیرالبحر نے غزہ میں مصائب کے فوری خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ امیرالبحر نے معیاری تربیت فراہم کرنے پر پاکستان نیول اکیڈمی کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دوست ممالک کے کیڈٹس دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے ہمارے برینڈ ایمبیسیڈر کا کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ لیفٹیننٹ محمد طلحہ مسعود کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔ مڈشپ مین آیان یامین نے اعزازی شمشیر جبکہ مڈشپ مین ثنااللٰہ سفیرنے اکیڈمی ڈرک جیتی۔ آفیسر کیڈٹ عبداللٰہ وحید کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل اور آفیسر کیڈٹ سلطان عبدالرحمٰن حماد صالح علرویائ کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا جبکہ شارٹ سروس کمیشن کورس سے آفیسر کیڈٹ آسیہ صفدر نے کمانڈنٹ گولڈ میڈل جیتا۔
نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں عید اور...
کراچی، اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی...
راولپنڈیعید الفطر پر مری میں سیاحوں کی آمد؛تمام مرکزی شاہراہیں رواں دواں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا...
نئی دہلیبھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت...
فیصل آباد وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک کی تمام...
کراچی عراق میں ایندھن بھرنے کے طیارے حادثے میں ہلاک 3 امریکی نیشنل گارڈز کو اوہائیو کے پائلٹ نے 61 سال پرانے...
دوحہ قطر نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کی علاقائی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار...